وزیر اعظم نریندر مودی نے عدلیہ میں ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیتے ہوئے آج کہا کہ قانون کا مقصد ہر شہری کی فلاح و بہبود ہے۔مسٹر مودی نے الہ آباد ہائی کورٹ کے 150 ویں یوم تاسیس کی
اختتامی تقریب
میں کہا کہ ملک کے عوام اور عدالتوں پر سے بوجھ کم کرنے کی سمت میں کام کیا
جا رہا ہے اور ابھی تک 1200 قوانین کو ہم نے ختم کیا ہے۔عدلیہ کے نظام میں ہماری جو ذمہ داری ہوگی اسے پورا کریں گے۔